Dost Ki Kamyabi Pay Mubarak Ka Letter

Dost Ki Kamyabi Pay Mubarak Ka Letter

Share With Others

اپنے دوست کو امتحان میں شاندار کامیابی پر( تہنیت )مبارکباد کا خط 

امتحانی مرکز

۱۲مئی۲۰۲۰ء

عزیزِ من، محمد سالک!

          السلام علیکم، آج صبح  اخبار کے پہلے صفحے پر لاہور بورڈ کے  میٹرک کے سالانہ امتحان  کے نتائج کی خبر پڑھی تو میرادل باغ باغ ہوگیا۔ آپ کی تصویر کے ساتھ خبر تھی۔ محمد سالک1050نمبر لے کرلاہور بورڈ میں اوّل رہا۔مخلص دوست وہی ہوتا ہے جسے دوست کی خوشی اپنی خوشی محسوس ہو۔یقین جانو مجھے اس بات کی اتنی مسرت ہوئی کہ آنکھوں میں خوشی کے آنسوبھر آئے۔ واقعی آپ مبارک باد کےمستحق ہیں۔ یہ آپ  کی ذاتی محنت اور مسلسل کا وشوں کا نتیجہ ہے ۔ آپ ماشااللہ ذہین بھی ہیں  اور محنتی بھی ۔ جب محنت ذہانت کی انگلی پکڑ کر چلی تو شاندار کامیابی نے جنم لیا۔ علامہ اقبال نے سچ کہا ہے۔

بے محنت پیہم کوئی جوہر نہیں کھلتا

روشن  شرر  تیشہ سے  ہے   خانۂ   فرہاد

          اللہ تعالیٰ نے آپ کی محنت شا قہ کا یہ صلہ دیا ہے ۔ میر ی طرف سے دلی مبارکبا د قبول کریں۔یقیناً آپ کے والدین بھی آپ کی اس کامیابی پر بہت خوش ہوں گے۔ ان کو میری طرف سے مبارک باد دیجیے گا۔

            پیارے دوست ! مجھے یہ بھی معلوم ہے  کہ تم طب کے شعبے کو بہت پسند کرتے ہو۔ میرے خیال میں یہ پیشہ ہر لحاظ سے بہتر ہے اور اُمید ہے کہ آپ نے جس شعبے کو اختیا رکرنے کے لیے دن رات محنت کی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا پھل ضرور دے گا۔ہاں البتہ کالج کے حوالے سے میرا مشورہ مانو تو گورنمنٹ کالج میں داخلہ لینا۔ گورنمنٹ کالج لاہور گذشتہ ایک صدی سے بھی زائد عرصے سے آپ جیسے ہی طالب علموں کی  علم کی سیرابی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کسی اچھے کالج میں داخلہ کا موقع عطا کرے۔ ایک مرتبہ پھر آپ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میرے والدین کی طرف سے اپنے امی ابو کو مبارک باد دینا۔

          ہم بہت جلد آپ کے گھر آکر آپ کو مبارکباد بھی دیں گے اور حسبِ روایت بہت سی مٹھائی بھی کھائیں گے۔  میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو رہوں گا کہ آپ کو ہر قدم پر کامیابیاں عطا کرے۔ (آمین)

                                                                                                والسلام

                                                                                                آپ کا مخلص دوست

                                                                                                الف۔ ب۔ ج


Share With Others

اس موضوع پر مزید پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *