Speech On Freedom Of Kashmir In Urdu

Speech On Freedom Of Kashmir In Urdu

Share With Others

کشمیر کی آزادی پر تقریر – مکمل متن اردو میں | Speech on Freedom of Kashmir in Urdu

اگر آپ کشمیر کی آزادی پر تقریر اردو میں، کشمیر کا مسئلہ تقریر یا Freedom of Kashmir Speech in Urdu سرچ کر رہے ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کے لیے ہے! یہ تقریر کلاس 8، 9، 10، انٹر، کالج، مقابلہ جات (جیسے تقریری مقابلے، یومِ کشمیر) اور اسکول/کالج کے پروگراموں کے لیے بہترین ہے۔  تقریر کا انداز جذباتی، تاریخی اور قوم پرستانہ ہے، جو سامعین کو متاثر کرتی ہے۔

Kashmir Day Speech In Urdu

تقریر کا مکمل متن (Full Speech Text)

صاحبِ صدر! معزز سامعینِ کرام!

السلام علیکم!

آج میں جس موضوع پر تقریر کرنے جا رہا ہوں، وہ آج کا سب سے نازک اور اہم ترین موضوع ہے۔ خصوصاً پاکستان اور بالعموم عالمِ اسلام کے لیے یہ آج کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جو کہ پچھلی صدی سے جوں کا توں چلا آ رہا ہے۔ یہ موضوع ہے کشمیر یعنی شہِ رگِ پاکستان ہے۔

فردوسِ بریں کشمیر کی گلِ پوش وادیاں، روئی کے گالوں سے ڈھکی چٹانیں، ہنستے مسکراتے لہلہاتے مرغزار اور مہکتے چہکتے اور دمکتے ہوئے سبزہ زار، ساز بجاتی اور گیت گنگناتی ندیاں اور رنگ و سرور میں نہائے ہوئے نظاروں کی سرزمین – دنیا کی یہ جنت آج انسانی خون سے تر بتر ہے۔ جہاں موت ناچ رہی ہے، جہاں ہر طرف آگ ہی آگ ہے، جہاں بارود کی بو پھیلی ہوئی ہے، جہاں ظلم کے بادل چھائے ہوئے ہیں، جہاں بموں کے دھوئیں سے گھٹائیں چھائی ہوئی ہیں، جہاں معصوم کلیوں، مسکراتی جوانیوں اور غمزدہ بڑھاپوں کو موت کی اتھاہ تاریکیوں میں دھکیلا جا رہا ہے۔

Kashmir Banay Ga Pakistan Speech In Urdu

صاحبِ صدر!

یہ ان گنت سوالات ہیں جن کا صرف ایک ہی جواب ہے: بھارتی سامراج۔ کفر کی چادر میں لپٹا ہوا یہ بھارتی سامراج ہے جس نے وادیِ رَنگِ ونور کو وادیِ لہُو و نَوَر میں تبدیل کر دیا ہے۔ مظلوم انسانوں کے قہقہوں کو اذیت ناک کراہوں میں تبدیل کر دیا ہے۔ پائل کو چھن چھن کو ظلم کی زنجیروں میں جکڑ دیا ہے۔ یہ جنتِ نظیروادی جہاں کبھی پھول مہکتے تھے، فضاؤں میں ابرِ پارے رقص کرتے تھے اور نرم ہواؤں کا گزر تھا، آج وہاں تاریکی اور سناٹا چھایا ہوا ہے۔ ایک کروڑ کشمیریوں پر انگارے برسائے جا رہے ہیں، سنگین کی نوک سے ان کے سینے چھلنی کیے جا رہے ہیں، ان کے ہنستے بسَتے گھروں کو راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟

صرف اس لیے کہ یہ مظلوم کشمیری بھارتی سامراج سے اپنا حق مانگتے ہیں، آزادی مانگتے ہیں، اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن بھارتی سامراج یہ نہیں چاہتا اور اپنی مذموم خواہشات کی تکمیل کے لیے اس نے کشمیر میں موت کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

Kashmir Solidarity Day Speech In Urdu

میرے ہم وطنو!

ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ پاکستان اور کشمیر ایک ہیں۔ ان کی ثقافت ایک ہے، تہذیب و تمدن یکساں ہے، مذہب ایک ہے اور سب سے بڑھ کر جغرافیہ ایک ہے۔ اور یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح بھارتی سامراج پر بھی واضح ہے۔ بھارتی سامراج کچھ بھی کہے، لیکن پوری دنیا جانتی ہے کہ کشمیر کے پاکستان سے الحاق کی تحریک کسی سیاسی یا وقتی مصلحت کی پیداوار نہیں بلکہ ایک پیچھے وہ ٹھوس تاریخی حقائق موجود ہیں جنہیں دوسری تو درکنار خود بھارتی سامراج بھی جھٹلا نہیں سکتا ہے۔

جنابِ والا!

اس دور میں جنگ خالی ہاتھوں سے لڑی نہیں جا سکتی۔ اگر دشمن کے پاس بندوق ہے تو ہم بندوق نہیں مانگتے۔ ہم کہتے ہیں ہمارے پاس ایک لاٹھی ہی ہو جس سے دشمن کا سر پھوڑ کر اس کے ناپاک خون کو اس کے جسم سے الگ کر دیا جائے۔ جب اس لاٹھی کی ضرب میں ایمان کی قوت بھی جمع ہو جائے گی تو یہ بندوق کی گولی سے زیادہ کارگر ثابت ہو گی۔

کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسا مومن ہے تو بے تیغ بھی لڑتا ہے سپاہی

اقبال کے اس شعر کی صداقت میں کچھ شبہ نہیں ہے۔ وہ بھارتی کافر ہیں جنہیں صرف اور صرف اپنی طاقت، اپنے اسلحے پر ناز ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ فطری طور پر ہندو ایک بزدل قوم ہے اور پیٹھ چھرا گھونپنے میں بھی شہرت رکھتی ہے۔ کشمیر کا بے تیغ سپاہی کافر سے لڑ تو رہا ہے، لیکن کافر کی شمشیر جدید اسلحے میں تبدیل ہو چکی ہے اور ضروری ہے کہ اس جدید اسلحے کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلمان کے پاس کچھ نہ کچھ ضرور ہونا چاہیے۔ مجھے یقین ہے کہ آج اگر کشمیریوں کو تھوڑا بہت ضروری اسلحہ بھی فراہم ہو جائے تو وہ بھارتی سامراج کو ذلت آمیز انداز میں وادی چھوڑنے پر مجبور کر دیں گے۔

دوستو!

مل کر نعرہ لگاؤ… لے کر رہیں گے آزادی! ہو کر رہے گا کشمیر آزاد!

ولسلام! شکریہ!

تقریر کی اہمیت اور تھیم (Importance and Theme)

یہ تقریر کشمیر کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بھارتی فوج کی بربریت، اور پاکستان کے ساتھ کشمیر کے تاریخی و جغرافیائی روابط پر روشنی ڈالتی ہے۔ یہ جذباتی اپیل کے ذریعے سامعین کو متحد کرنے اور آزادی کی جدوجہد کی حمایت کرنے کی دعوت دیتی ہے۔ یومِ کشمیر (5 نومبر) یا اسکول تقریری مقابلوں میں یہ بہت موثر ہے۔ تقریر اقبال کے شعر اور نعروں سے مزین ہے، جو اسے اور بھی پرجوش بناتی ہے۔

مزید اردو تقاریر کے لیے اس صفحہ پر جائیں

اہم نکات:

  • تاریخی پس منظر: کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا گیا ہے۔
  • موجودہ صورتحال: ظلم، موت اور خونریزی کی تصویر کشی۔
  • حل: ایمان کی طاقت اور محدود اسلحہ کی ضرورت۔
  • اختتام: نعرہ لگانے کی اپیل۔

امتحان کی تیاری کے لیے MCQs (Most Searched Questions)

  1. تقریر کا مرکزی موضوع کیا ہے؟
  2. (a) کشمیر کی آزادی (b) پاکستان کی تاریخ (c) اقبال کا شعر (d) بھارتی ثقافت
  3. جواب: (a) کشمیر کی آزادی
  4. تقریر میں کشمیر کو کیا کہا گیا ہے؟
  5. (a) فردوسِ بریں (b) وادیِ لہو و نَوَر (c) دونوں (d) کوئی نہیں
  6. جواب: (c) دونوں
  7. تقریر کے اختتام میں کون سا نعرہ لگایا گیا ہے؟
  8. (a) پاکستان زندہ باد (b) ہو کر رہے گا کشمیر آزاد (c) انشاء اللہ پاکستان (d) اللہ حافظ
  9. جواب: (b) ہو کر رہے گا کشمیر آزاد
  10. اقبال کا کون سا شعر تقریر میں شامل ہے؟
  11. (a) کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسا (b) ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں (c) خودی کو کر بلند اتنا (d) کوئی نہیں
  12. جواب: (a) کافر ہے تو شمشیر پہ کرتا ہے بھروسا
  13. بھارتی سامراج پر کیا الزام لگایا گیا ہے؟
  14. (a) ظلم اور بربریت (b) ثقافتی حملہ (c) اقتصادی دباؤ (d) کوئی نہیں
  15. جواب: (a) ظلم اور بربریت

Share With Others

اس موضوع پر مزید پڑھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *